Wo Hazrat Umar rz Hen lyrics | Hafiz Munir Ahmed

 ورس: فاروقِ اعظم، فاروقِ اعظم

فاروقِ اعظم، فاروقِ اعظم

مکھڑا: حمایت میں جس کی اتر آیا قرآں، اللہ اکبر وہ حضرت عمر ہیں

حمایت میں جس کی اتر آیا قرآن، اللہ اکبر وہ حضرت عمر ہیں

شہِ انبیاء کو نظر آئیں جس میں صفاتِ پیغمبر، وہ حضرت عمر ہیں

انترا 1: دعائیں جو آدم نے مانگی تھیں رو کر، ہمارے نبی کا وسیلہ تھا ان میں

دعائیں جو آدم نے مانگی تھیں رو کر، ہمارے نبی کا وسیلہ تھا ان میں

ہمارے نبی نے جنہیں رب سے مانگا دعاؤں میں رو کر، وہ حضرت عمر ہیں

حمایت میں جس کی اتر آیا قرآن، اللہ اکبر وہ حضرت عمر ہیں

انترا 2: دیا جس کی فوجوں کو دریا نے رستہ، وہ موسیٰ خدا کے پیمبر تھے لیکن

دیا جس کی فوجوں کو دریا نے رستہ، وہ موسیٰ خدا کے پیمبر تھے لیکن

گیا جنگ لڑنے جو پانی پہ چل کر، وہ تھا جس کا لشکر وہ حضرت عمر ہیں

حمایت میں جس کی اتر آیا قرآن، اللہ اکبر وہ حضرت عمر ہیں

شہِ انبیاء کو نظر آئیں جس میں صفاتِ پیغمبر، وہ حضرت عمر ہیں

انترا 3: نہ صدیق جیسی امامت کسی کی، نہ حیدر کے جیسی نمازیں کسی کی

نہ صدیق جیسی امامت کسی کی، نہ حیدر کی جیسی نمازیں کسی کی

مگر یاد کرتا ہے شدت سے جس کو نبی کا وہ منبر، وہ حضرت عمر ہیں

حمایت میں جس کی اتر آیا قرآن، اللہ اکبر وہ حضرت عمر ہیں

انترا 4: نہیں ساتھ چھوڑیں گے محشر کے دن بھی، محمد کی خدمت میں حاضر رہیں گے

نہیں ساتھ چھوڑیں گے محشر کے دن بھی، محمد کی خدمت میں حاضر رہیں گے

وہاں پر جو آقا کو بھر بھر کے دیں گے کٹوروں میں کوثر، وہ حضرت عمر ہیں

خاتمہ: حمایت میں جس کی اتر آیا قرآن، اللہ اکبر وہ حضرت عمر ہیں

شہِ انبیاء کو نظر آئے جس میں صفاتِ پیغمبر، وہ حضرت عمر ہیں

ہمارے نبی نے جنہیں رب سے مانگا دعاؤں میں رو کر، وہ حضرت عمر ہیں

حمایت میں جس کی اتر آیا قرآن، اللہ اکبر وہ حضرت عمر ہیں

فاروقِ اعظم، فاروقِ اعظم

Post a Comment

0 Comments